بھارت میں پاکستان کا نام روشن ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، راحت فتح علی

عمیر علی انجم  پير 30 مارچ 2015
پاکستان کا نام اپنے فن کے ذریعے روشن ہوتادیکھ کرخوشی ہوتی ہے، راحت فتح علی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کا نام اپنے فن کے ذریعے روشن ہوتادیکھ کرخوشی ہوتی ہے، راحت فتح علی۔ فوٹو: فائل

کراچی: گلوکارراحت فتح علی خان جو گزشتہ ہفتے کراچی میں تین میوزک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے بعد جمعے کو لاہور چلے گئے تھے اب دوبارہ ہفتے کی صبح کراچی پہنچ گئے اور گزشتہ شب ایک مقامی ہوٹل میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

تقریب میں کراچی کے عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے بتایاکہ کراچی میں آفس بنانے کا مقصدکامیاب ہوتا نظرآرہا ہے، کراچی کے عوام کے درمیان ایک ہفتے تک رہا اور محبتیں سمیٹیں، آج دوبارہ کراچی آ گیا اور یہاں کے لوگ میرا گائیکی کا انداز بہت پسند کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ آئندہ سال بھارت کے تین سپر اسٹاروں کی فلموں میں میرے گانے سننے کوملیں گے، بھارتی اداکارشاہ رخ خان، سلمان خان اوراکشے کمارکی نئی آنے والی فلموں میں میرے گانے شامل ہیں، مجھے بھارتی فلم ڈائریکٹرز نے بہت محبتوں سے نوازاہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا نام اپنے فن کے ذریعے روشن ہوتادیکھ کرخوشی ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔