رواں برس ہمایوں سعید کی پانچ فلمیں ریلیز ہوں گی

کلچرل رپورٹر  پير 30 مارچ 2015
ٹی وی کی طرح فلموں کے انتخاب میں محتاط رویہ اختیار کر رکھا ہے کیونکہ ’’انتہا‘‘ کے بعد جن فلموں میں کام کیا وہ تجربہ اچھا نہیں رہا، ہمایوں سعید فوٹو: فائل

ٹی وی کی طرح فلموں کے انتخاب میں محتاط رویہ اختیار کر رکھا ہے کیونکہ ’’انتہا‘‘ کے بعد جن فلموں میں کام کیا وہ تجربہ اچھا نہیں رہا، ہمایوں سعید فوٹو: فائل

لاہور: ہمایوں سعید کی فلمی مصروفیات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہمایوں سعید کی اس وقت پانچ فلموں ’’کمبخت‘‘، ’’یلغار‘‘، ’’ملک‘‘، ’’ارتھ ٹو‘‘ اوربطور پروڈیوسر واداکار ذاتی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ شامل ہیں۔

ان میں ’’ارتھ ٹو‘‘ میں وہ شان اور عمائمہ ملک کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں اس کے علاوہ باقی فلمیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جو سال رواں میں سینماؤں کی زینت بنیں گئیں۔ اس حوالے سے ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ تمام فلموں میں مختلف نوعیت کے کردار نبھا رہا ہوں ۔ ٹی وی کی طرح فلموں کے انتخاب میں محتاط رویہ اختیار کر رکھا ہے کیونکہ ’’انتہا‘‘ کے بعد جن فلموں میں کام کیا وہ تجربہ اچھا نہیں رہا۔ اس لیے جب شان نے فلم ’’ارتھ ٹو‘‘ کے لیے رابطہ کیا تو اپنا کردار سے مطمئن ہونے کے بعد فلم سائن کی۔ ان دنوں ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کو مکمل کرنے میں مصروف ہوں جس کو سال رواں میں نمائش کرنے کا ارادہ ہے۔ یاد رہے ہمایوں سعید ’’انتہا‘‘ ، ’’نو پیسہ نو پرابلم ‘‘، ’’میں اک دن لوٹ کر آؤں گا‘‘ ، ’’کھلے آسمان کے تلے‘‘ کے علاوہ ایک بھارتی فلم ’’جشن ‘‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔