بلدیاتی انتخابات میں طاہرالقادری کی قیادت میں گرینڈ الائنس بنانے کی تیاریاں

آئی این پی  پير 30 مارچ 2015
عوامی تحر یک نے اتحادی جماعتوں اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردیے گئے،ذرائع۔ فوٹو :فائل

عوامی تحر یک نے اتحادی جماعتوں اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردیے گئے،ذرائع۔ فوٹو :فائل

لاہور: پاکستان عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کی قیادت میں اتحادی جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات کیلیے گرینڈ الائنس بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری کے بلدیاتی انتخابات کے لیے گرینڈ الائنس بنانے کے لیے ق لیگ، مجلس وحد ت مسلمین،سنی اتحاد کونسل سمیت اپوزیشن کی دیگرجماعتوں کے ساتھ رابطے شروع کر دیے گئے ہیں اوروہ وطن واپسی کے بعد اتحادی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرینگے جس میں تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی اورامکان ہے کہ طاہرالقاردی جون میں پاکستان واپس آئینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔