تھائی لینڈ سے مجرمان منتقلی اسکینڈل کی باقاعدہ انکوائری شروع

شبیر حسین  پير 30 مارچ 2015
 بنکاک میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کئی بار پاکستانی سفارت خانے کی کرپشن کے متعلق پاکستانی وزارتِ خارجہ کوآگاہ بھی کر چکی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

بنکاک میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کئی بار پاکستانی سفارت خانے کی کرپشن کے متعلق پاکستانی وزارتِ خارجہ کوآگاہ بھی کر چکی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ کے خط پرتھائی لینڈ سے 8سزایافتہ مجرموں کی پاکستان منتقلی کے اسکینڈل کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنکاک کے پاکستانی سفارتخانے میں تعینات ویزہ قونصلر اوردیگر افسران مذکورہ اسکینڈل میں ملوث پائے گئے ہیں جن کیخلاف ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ ایڈمن کی سربراہی میں انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ خلاف ورزی میں ملوث ویزا قونصلر کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ان کا تعلق فارن سروس سے نہیں ہے اور وہ گزشتہ چار سال سے تھائی لینڈ میں سفارتی ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں جبکہ مذکورہ عہدے پر تعیناتی کیلیے وزارت خارجہ کی جانب سے باقاعدہ امتحان پاس کرنا پڑتاہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بنکاک میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کئی بار پاکستانی سفارت خانے کی کرپشن کے متعلق پاکستانی وزارتِ خارجہ کوآگاہ بھی کر چکی ہے مگر اب تک کرپٹ مافیا کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔