دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک 81ہزار سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوئے، رپورٹ

ایکسپریس ڈیسک  پير 30 مارچ 2015
 2003کے آخر سے 2004تک 48ہزار 504سویلین جب کہ  5ہزار 498 سیکیورٹی فورسزکے اہلکار جاں بحق ہوئے، فوٹو : فائل

2003کے آخر سے 2004تک 48ہزار 504سویلین جب کہ 5ہزار 498 سیکیورٹی فورسزکے اہلکار جاں بحق ہوئے، فوٹو : فائل

لاہور: طبعیات دانوں کی نوبل انعام یافتہ بین الاقوامی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اب تک 81ہزار سے زائد پاکستانی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔

2003کے آخر سے 2004تک 48ہزار 504سویلین، 5ہزار 498 سیکیورٹی فورسزکے اہلکار، 45صحافی شہیدجبکہ ڈرون حملوں سے 416 سے 951تک افراد اور مختلف کارروائیوں میں 26ہزار 862 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ ایک عشرے سے امریکاکی قیادت میں جاری جنگ کے نتیجے میں افغانستان، پاکستان اورعراق میں بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر 13لاکھ افرادمارے جاچکے ہیں۔ 10لاکھ افراد عراق میں جبکہ 2لاکھ 20 ہزار افغانستان میں مارے گئے۔ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعدادوشمار قبل ازیں بتائی گئی تعداد سے 10گنا زیادہ ہیں۔ یہ بھی خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد 20لاکھ سے زیادہ ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔