داعش نے شام میں مزید 8 مغویوں کے سر قلم کردیئے

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2015
داعش نے کچھ عرصے کے دوران کئی مغویوں کے سر قلم کئے ہیں جن میں جاپان ، امریکا اور برطانیہ کے شہری بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

داعش نے کچھ عرصے کے دوران کئی مغویوں کے سر قلم کئے ہیں جن میں جاپان ، امریکا اور برطانیہ کے شہری بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

دمشق: عراق اور شام میں بر سرپیکار تنظیم داعش نے مزید 8 مغویوں کے سر قلم کردیئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق داعش کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی وڈیو میں شام کے صوبہ حماہ میں 8 افراد کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم “سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس” نے اس وڈیو کو اصلی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے کچھ عرصے کے دوران کئی مغویوں کے سر قلم کئے ہیں جن میں جاپان، امریکا اور برطانیہ کے شہری بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔