آئی سی سی نے ورلڈ کپ الیون کا اعلان کردیا، پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2015
برینڈن ٹیلر کو 12 ہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

برینڈن ٹیلر کو 12 ہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈکپ الیون کااعلان کر دیا ہے تاہم 12 رکنی اسکواڈ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ کپ الیون میں نیوزی لینڈ کے 5 ،آسٹریلیا کے 3 اور جنوبی افریقا کے 2 کھلاڑیوں جب کہ سری لنکا اور زمبابوے کا ایک ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے تاہم پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور بنگلا دیش کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہیں بناپایا۔

آئی سی سی کی ورلڈ کپ ٹیم میں نیوزی لینڈ سے برینڈن میک کولم، مارٹن گپٹل، کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ اور ڈینیئل ویٹوری کو شامل کیا گیا ہے جب کہ آسٹریلیا سے اسٹیون اسمتھ، مچل اسٹارک اور گلین میسکویل کو منتخب کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا سے اے بی ڈویلیئرز اور مورنے مورکل جب کہ سری لنکا سے کمار سنگا کارا کو شامل کیا گیا ہے۔ برینڈن میک کولم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ برینڈن ٹیلر کو 12 ہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔