امریکی گلوکارہ برٹنی اسپئیرز نے بچوں کے لئے ریاضی سیکھنا شروع کردی

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2015
  بچوں کو اچھے نتائج پر تحفے دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے برٹنی اسپئیر۔فوٹو:فائل

بچوں کو اچھے نتائج پر تحفے دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے برٹنی اسپئیر۔فوٹو:فائل

نیو یارک:  امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپئیر نے ریاضی سیکھنا شروع کردی ہے تاکہ اپنے بچوں کی پڑھائی میں مدد کرسکیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاپ گلوکارہ برٹنی اسپئیر نے اپنے بچوں کو پڑھائی میں مدد کے لئے خود الجبرا کی کلاسیں لینا شروع کر دی ہیں ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم ان کے لئے نہایت اہم ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پاپ اسٹار نے مزید کہا کہ بچوں کو اچھے نتائج پر تحفے دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے۔اچھے گریڈ پر ہر ماہ کوئی کھلونا یا کوئی اور تحفہ  بچوں کی حوصلہ افزائی کا سبب بنتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔