سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 18 بھارتی ماہی گیر گرفتار

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2015
گرفتار بھارتی ماہی گیروں کے خلاف ڈاکس تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

گرفتار بھارتی ماہی گیروں کے خلاف ڈاکس تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 18 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی حکام کے مطابق پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 18 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ان کی 3 کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔