دوست کی یاد میں دوستوں نے کیا کچھ ایسا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2015

واشنگٹن: کہتے ہیں دوستی ایک انمول رشتہ ہے اور دوست اگر مخلص ہوں تو وہ اپنے دوستوں کے لیے کچھ بھی کر گزر جاتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا امریکا میں جہاں دوستوں نے اپنے ایک آنجہانی دوست کی یاد میں ہزاروں فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کرکے دوستی کی ایک نئی مثال قائم کردی۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک اسکائی ڈائیور’’روبی بگلے‘‘ مشق کے دوران  ہلاک ہوگیا تھا جس کی یاد میں ان کے 57 دوستوں نے اسکائی ڈائیونگ میں” بگ وے” کا شاندارمظا ہرہ کیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

3 طیاروں میں سواران کرتب بازوں نے 16 ہزارفٹ کی بلندی سے ایک ساتھ چھلانگ لگائی اور 160 میل فی  گھنٹہ کی رفتار سے زمین پر لینڈنگ کی اور اس دوران انہوں نے وہ تمام کرتب بھی دکھائے جو آنجہانی ’’روبی بگلے‘‘ نے تخلیق کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔