آئی سی سی صدر مصطفی کمال کا کئی چہرے بے نقاب کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2015
مصفطیٰ کمال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا فائنل مکمل ہونے سے قبل ہی گراؤند سے چلے گئے تھے. فوٹو: اے ایف پی/فائل

مصفطیٰ کمال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا فائنل مکمل ہونے سے قبل ہی گراؤند سے چلے گئے تھے. فوٹو: اے ایف پی/فائل

میلبورن: آئی سی سی کے صدر مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں جو کچھ ہورہا ہے اس بارے میں وہ جلد ہی دنیا کو آگاہ کریں گے۔

بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے صدر مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل کی ٹرافی فاتح کپتان کو دینا ان کا آئینی حق تھا لیکن سری نواسن نے ورلڈ کپ کی ٹرافی مائیکل کلارک کو دے کر ان کی حق تلفی کی۔ وہ بنگلا دیش پہنچ کر دنیا کو بتائیں گے کہ آئی سی سی میں کیا کچھ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے تقسیم انعامات کی تقریب میں اپنے ہی صدر کو نظر انداز کردیا تھا جس کے باعث مصطفیٰ کمال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا فائنل مکمل ہونے سے قبل ہی چلے گئے تھے جب کہ اس سے قبل انہوں نے بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے میچ میں امپائرنگ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔