لاہور میں کامران اکمل ایک بار پھر ٹریفک وارڈنز کے ہتھے چڑھ گئے

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2015
اکمل برادران اس سے قبل بھی کئی بار چالان کی زد میں آچکے ہیں، فوٹو:فائل

اکمل برادران اس سے قبل بھی کئی بار چالان کی زد میں آچکے ہیں، فوٹو:فائل

لاہور: کرکٹر کامران اکمل ایک بار پھر چالان کرا بیٹھے جس پر انہیں 500 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرکٹر کامران اکمل کا لاہور کے رنگ روڈ پر چالان کیا گیا جہاں وارڈنز نے ان کی گاڑی میں نصب کالے شیشوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کامران اکمل پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جسے انہوں نے فوری طور پر ادا کردیا۔

واضح رہے کہ اکمل برادران اس سے قبل بھی کئی بار چالان کی زد میں آچکے ہیں جب کہ عمر اکمل ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے الزام میں حوالات بھی ہوا بھی کھا چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔