دبنگ خان بھی ویرات کی حمایت میں میدان میں آگئے

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2015
بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے بھی ویرات کوہلی کی اپنے پیغام میں حوصلہ افزائی کی، فوٹو:فائل

بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے بھی ویرات کوہلی کی اپنے پیغام میں حوصلہ افزائی کی، فوٹو:فائل

ممبئی: سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد شائقین کی کڑی تنقید کا نشانہ بننے والے ویرات کوہلی ان دنوں دباؤ کا شکار ہیں تاہم انہیں اس صورتحال سے باہر نکالنے کے لیے بالی ووڈ کے دبنگ خان نے کوہلی کو فون کرکے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی بلکہ مشورے بھی دیئے۔

بھارتی فلم نگری کے سپر اسٹار سلمان خان نے  پریشانیوں میں گھرے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو فون کرکے اس صورتحال میں پریشانہ نہ ہونے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جب کہ سلمان خان نے کوہلی کو انوشکا شرما سے متعلق باتوں پر بھی دھیان نہ دینے کا کہا۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو اپنے پیغام میں ان کی حوصلہ افزائی اور ساتھ ہی انہوں نے لوگوں نے ویرات اور انوشکا کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کرنے کی بھی درخواست کی۔

واضح رہے کہ  بھارت کی ورلڈکپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر  شائقین کرکٹ نے انوشکا شرما کو ہارنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔