یمن میں عرب اتحادی افواج کی بمباری، 12 حوثی باغی ہلاک

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2015
اتحادی طیاروں نے بیدا صوبے سے شورش زدہ صوبے عدن جانے والے باغیوں کے قافلے پر بمباری کی،غیرملکی خبرایجنسی۔ فوٹو:فائل

اتحادی طیاروں نے بیدا صوبے سے شورش زدہ صوبے عدن جانے والے باغیوں کے قافلے پر بمباری کی،غیرملکی خبرایجنسی۔ فوٹو:فائل

صنعا: یمن میں عرب اتحادی افواج کے طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 12 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی افواج کے طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے شمالی حصے میں حوثی باغیوں کے زیرقبضہ فوجی مرکزپر بمباری کر کے ان کی عسکری قوت کو شدید نقصان پہنچایا جب کہ طیاروں نے بیدا صوبے سے شورش زدہ صوبے عدن جانے والے باغیوں کے قافلے پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب عرب اتحادی افواج کے طیاروں نے حاجا صوبے میں المزرک کیمپ کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔