عرفان خان کا فلم ’’جذبہ‘‘ میں انداز فلم ’’آتش‘‘ میں سنجے دت جیسا

ویب ڈیسک  منگل 31 مارچ 2015
فلم میں اداکار عرفان خان کا کردار بہت ہی جاندار ہے جیسا کہ 1994ء میں اداکار سنجے دت فلم ’’ آتش ‘‘ میں نظر آئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

فلم میں اداکار عرفان خان کا کردار بہت ہی جاندار ہے جیسا کہ 1994ء میں اداکار سنجے دت فلم ’’ آتش ‘‘ میں نظر آئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ممبئی: ان دنوں سنجے گپتا کی نئی فلم ’’ جذبہ ‘‘ کی عکسبندی بہت تیزی کے ساتھ مکمل کی جا رہی ہے جس میں گزشتہ دنوں ایشوریا رائے بچن نے بھی حصہ لیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس میں اداکار عرفان خان کا کردار بہت ہی جاندار ہے جیسا کہ 1994ء میں اداکار سنجے دت فلم ’’ آتش ‘‘ میں نظر آئے تھے۔ سنجے گپتا اور سنجے دت برسوں ایک ساتھ فلمیں کرتے آئے ہیں اور اب یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہوگی کہ اس فلم میں بھی سنجے دت کی موجودگی ہو تاہم یہ فلم آنے پر ہی دیکھا جائے گا۔ فلم ’’ جذبہ ‘‘ 9 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔