آصف زرداری کو بل گیٹس کا فون،سندھ میں انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے پرگفتگو

اسٹاف رپورٹر / آئی این پی  منگل 31 مارچ 2015
صوبہ سندھ میں پولیوکے خاتمے کے لیے مہم کو کامیاب بنانے سے متعلق بات چیت کی.فوٹو:فائل

صوبہ سندھ میں پولیوکے خاتمے کے لیے مہم کو کامیاب بنانے سے متعلق بات چیت کی.فوٹو:فائل

کراچی: سابق صدرآصف زرداری سے بل گیٹس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سندھ میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے سے متعلق بات چیت کی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف زرداری سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور صوبہ سندھ میں پولیوکے خاتمے کے لیے مہم کو کامیاب بنانے سے متعلق بات چیت کی جب کہ اس موقع پر آصف زرداری نے بل گیٹس کو بتایاکہ 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کی حکومت نے پولیوکے خاتمے کی زبردست مہم چلائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔