منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج

ویب ڈیسک  منگل 31 مارچ 2015
ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اس لئے ان کی ضمانت کی درخواست منظور نہ کی جائے، کسٹم وکیل فوٹو: فائل

ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اس لئے ان کی ضمانت کی درخواست منظور نہ کی جائے، کسٹم وکیل فوٹو: فائل

راولپنڈی: منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے روالپنڈی بینچ میں جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کی، دوران سماعت ملزمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رقم ایان علی کی اپنی تھی اور وہ اتنی رقم بیرون ملک لے جانے پر پابندی سے لاعلم تھی جب کہ کسٹم وکیل نے اپنے دلائل میں عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اس لئے ان کی ضمانت کی درخواست منظور نہ کی جائے۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ماڈل کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔