- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
ون ڈے رینکنگ میں سعید اجمل کی ڈیڑھ سال بعد بادشاہت ختم
دبئی: آئی سی سی کی ایک روزہ میچوں کی نئی جاری ہونے والی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 6 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
نئی عالمی درجہ بندی کے مطابق ایک روزہ میچوں کی بولنگ کیٹیگری میں 22 وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے مچل اسٹارک نے ڈیڑھ سال تک پہلی پوزیشن پر براجمان اور متنازع ایکشن کے باعث گزشتہ 6 ماہ سے عالمی کرکٹ سے دور قومی ٹیم کے جادوگر سعید اجمل سے یہ پوزیشن چھین لی، بولرز کی فہرست میں دوسری پوزیشن جنوبی افریقا کے آف اسپنر عمران طاہر نے حاصل کی جن کی درجہ بندی میں 9 درجے کی بہتری آئی ہے اور وہ 734 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے 11ویں بہترین بولر سے دوسرے بہترین بولر بن گئے ہیں، فہرست میں تیسری پوزیشن 718 پوائنٹس کے ساتھ سعید اجمل کی ہے جب کہ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین 717 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔
بیٹنگ کے شعبے میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلئرز 902 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، سری لنکا کے کمار سنگارا 860 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ 828 پوائنٹس کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر ہیں۔
ٹیم رینکنگ میں پانچویں بار کرکٹ کے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیم 122 ریٹنگ پوائنٹس کے سرفہرست ہے، بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور جنوبی افریقا 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جب کہ ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل راؤنڈ سے باہر ہونے والی پاکستان کرکٹ ٹیم 95 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔