کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.23 روپے جبکہ دیگر کیلئے 2.08 روپے فی یونٹ سستی

ویب ڈیسک  منگل 31 مارچ 2015
بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو اپریل کے بلوں میں 13 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، نیپرا اعلامیہ   فوٹو: فائل

بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو اپریل کے بلوں میں 13 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، نیپرا اعلامیہ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 23 پیسے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے لئے 2 روپے 8 پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے لئے جنوری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس سے بجلی کے صارفین کو اپریل کے بلوں میں 13 ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔