- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
بھارت میں 2 طیارے فضا میں خوفناک تصادم سے بال بال بچ گئے
ممبئی: ممبئی کی فضائی حدود میں بحر ہند کے اوپر امارات اور اتحاد ایئر لائنزکے طیارے خوفناک تصادم سے بال بال بچ گئے جب کہ بھارتی ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امارات ایئر لائنز کی پرواز ای کے 706 دبئی سے جمہوریہ سیشلز جب کہ اتحاد ایئر لائنز کی پرواز ای وائی 622 سیشلز سے ابو ظہبی جارہی تھی کہ ممبئی کی فضائی حدود میں اچانک دونوں طیارے ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے تاہم بروقت اندورنی وارننگ سسٹم کی بدولت دونوں طیارے خوفناک تصادم سے بال بال بچ گئے۔
امارات ایئر لائنز کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی پروازای کے 706 کو ممبئی کی حدود میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جس سے مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی ہوجب کہ امارات کے تمام طیاروں میں ایسا جدید سسٹم لگا ہوا ہے جو فوری طور پر ارد گرد کی ٹریفک سے متعلق خبردار کردیتا ہے۔ کریو ممبرز نے واقعہ کی رپورٹ ایئر سیفٹی کنٹرول کو جمع کرا دی ہے جو اس رپورٹ کو ممبئی ایئر ٹریفک کنٹرول کو بھیجے گا جب کہ اس سلسلے میں ایئر لائنز ممبئی ایئر ٹریفک کنٹرول سے بھر پور تعاون کر رہی ہے۔
دوسری جانب ممبئی ایئر ٹریفک کنٹرول کا کہنا ہے کہ جب دونوں طیارے ایک دوسرے کے انتہائی قریب آگئے تو دونوں کو ٹریفک کولیزن آوئڈینس سسٹم (ٹی سی اے ایس) کے تحت ریزولوشن ایڈوائزری جاری کردی گئی جس پر طیاروں نے فوری اپنا رخ درست کرلیا اور ایک خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔