ایم کیو ایم نے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

ویب ڈیسک  بدھ 1 اپريل 2015
مقدمے میں دفعہ 147، 148،149،337،427 اور 506 کو شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

مقدمے میں دفعہ 147، 148،149،337،427 اور 506 کو شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ درج کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کی مدعیت میں تھانہ عزیزآباد پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں ضمنی انتخاب کے لئے حلقہ این اے 246 سے امیدوار عمران اسماعیل، خرم شیر زمان اور عزیز آفریدی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں دفعہ 147،148،149،337،427 اور 506 کوشامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں ہنگامہ آرائی کے بعد ایم کیو ایم کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 40 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔