رات کے وقت ٹریفک حادثات سے بچانے کے لئے خصوصی کلر تیار

ویب ڈیسک  بدھ 1 اپريل 2015
لائف پینٹ کسی بھی سطح پر لگائے جانے کے 10 روز تک اپنی افادیت برقرار رکھتا ہے۔ فائل فوٹو

لائف پینٹ کسی بھی سطح پر لگائے جانے کے 10 روز تک اپنی افادیت برقرار رکھتا ہے۔ فائل فوٹو

لندن: برطانوی ماہرین نے رات کے وقت لوگوں کو ٹریفک حادثات سے بچانے کے لئے خصوصی کلر تیار کیاہے۔ 

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سویڈن کی کار ساز کمپنی وولو نے برطانوی ادارے گرے لندن کے اشتراک سے خاص رنگ تیار کیا ہے جو رات کے وقت گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس کی روشنی کو منعکس کرتا ہے۔ ماہرین نے اس رنگ کو ’’لائف پینٹ‘‘ کا نام دیا ہے۔ لائف پینٹ کسی بھی سطح پر لگائے جانے کے 10 روز تک اپنی افادیت برقرار رکھتا ہے۔

وولوکمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نک کونر کا کہنا ہے کہ صرف برطانیہ میں ہر سال 19 ہزار سائیکل سوار ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ اس لئے لائف پینٹ کے ذریعے ٹریفک حادثات میں اور جانی نقصان میں کمی ہوسکے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔