رنبیر کا دل جیتنے کی خاطر کترینہ ہر جتن کے لیے تیار

ویب ڈیسک  بدھ 1 اپريل 2015
بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور رنبیر کپورکی شادی کی خبریں میڈیا میں زبان زدعام ہیں، فوٹو:فائل

بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور رنبیر کپورکی شادی کی خبریں میڈیا میں زبان زدعام ہیں، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور رنبیر کپورکی شادی کی خبریں زبان زدعام ہیں اور بالی ووڈ اسٹارز کئی تفریحی مقامات پرایک ساتھ بھی دیکھے گئے ہیں۔

نئی نویلی دلہن کو ایک محاورہ یاد کروایا جا تا ہے کہ شوہر کے دل میں اگر جگہ بنانی ہو تو پیٹ کے ذریعے راستہ بناؤ، ایسا ہی کچھ آج کل بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کررہی ہیں جو اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کا دل جیتنے کے لیے ان کے پسندیدہ کھانے بنانا سیکھ رہی ہیں۔

برطانیہ سے آئی ہوئی نازو نعم میں پلی بڑھی باربی ڈول اپنے سسرالیوں کا دل جیتنے کے لیے طرح طرح کی مشقت اٹھا رہی ہیں اور اب یہ رنبیر کپور ہی بتا سکیں گے کہ کترینہ کیف کیسا کھانا بناتی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔