انوشکا شادی سے پہلے ہی پیا گھر سدھار گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 1 اپريل 2015
 انوشکا اور ویرات کو نئی دلی کے ہوٹل میں کھانا کھاتے دیکھا گیا ،
فوٹو:فائل

انوشکا اور ویرات کو نئی دلی کے ہوٹل میں کھانا کھاتے دیکھا گیا ، فوٹو:فائل

ممبئی: ویرات اور انوشکا میڈیا کی نظروں سے تو دور رہنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم انہیں کیمرے کی آنکھ نے نئی دلی میں ایک ساتھ دیکھ لیا ہے۔

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور بالی ووڈ حسیناانوشکا شرما کا تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور آج کل دونوں دلی میں زیادہ تروقت ساتھ گزاررہے ہیں جہاں انوشکا کا قیام بھی اپنے سیاں ویرات کے گھر میں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات کو نئی دلی کے ہوٹل میں کھانا کھاتے دیکھا گیا تاہم اس موقع پر دونوں اسٹارز نے مداحوں کو آٹوگراف دینے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب 3 اپریل کو بھارتی کرکٹر سریش رائنا کی شادی میں بھی دونوں ایک ساتھ شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست بعد شائقین کرکٹ نے انوشکا شرما کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔