طلبا تک کمپیوٹر کی رسائی کے لئے گوگل سستا کروم بک لائے گا

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اپريل 2015
 عین اسی وقت مائیکروسافٹ بھی کم قیمت کے سرفیس ٹیبلیٹ لانچ کرنے جارہا ہے۔ فوٹو : فائل

عین اسی وقت مائیکروسافٹ بھی کم قیمت کے سرفیس ٹیبلیٹ لانچ کرنے جارہا ہے۔ فوٹو : فائل

واشنگٹن: گوگل اپنا کروم بْک لیپ ریلیز کرنے جا رہا ہے، جو اب تک فروخت ہونے والے لیپ ٹاپ میں سب سے سستا ہوگا، توقع ہے کہ اس کی قیمت 149 ڈالر کی ہوگی۔

واضح رہے کہ گوگل2011ء سے کروم پر سافٹ ویئر پر چلنے والے سب سے ہلکے وزن کے لیپ ٹاپ کے ڈیزائن کی تیاری کے لیے کمپیوٹر تیار کرنے والوں کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ عین اسی وقت مائیکروسافٹ بھی کم قیمت کے سرفیس ٹیبلیٹ لانچ کرنے جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔