روس میں بحری جہاز ڈوبنے سے 54 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اپريل 2015
کشتی میں 162 افراد سوار تھے جن میں سے 63 افراد کو بچالیا گیا ہے، حکام۔ فوٹو: فائل

کشتی میں 162 افراد سوار تھے جن میں سے 63 افراد کو بچالیا گیا ہے، حکام۔ فوٹو: فائل

ماسکو: روس میں بحری جہاز ڈوبنے کے نتیجے میں 54  افراد ہلاک جب کہ 15 لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بحرالکاہل میں روس کے جزیرہ نما کمچاتکا کے قریب دالنی ووستوک نامی بحری جہاز میں سمندر میں تیرتے برفانی ٹکڑوں سے ٹکرانے پر سوراخ ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈوب گیا، حادثے کے وقت جہاز پر 132 افراد موجود تھے جن میں سے 78 کا تعلق روسی جبکہ دیگر 54 لٹویا، یوکرین اور برما کے شہری تھے۔

روس کے میری ٹائم ریسکیو مرکز کا کہنا ہے حادثے کے بعد 20 سے زائد کشتیاں اور بحری جہاز امدادی کاموں میں مصروف ہیں، جہاز میں سوار 54 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور 63 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جن میں سے اکثر شدید سردی کی وجہ سے ہائپوتھرمیا کا شکار ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ لاپتہ 15 افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔