یمن میں القاعدہ نے جیل پر حملہ کرکے سیکڑوں قیدی چھڑالئے

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اپريل 2015
 المکلا پر حوثی باغیوں کا کنٹرول ہے فوٹو: فائل

المکلا پر حوثی باغیوں کا کنٹرول ہے فوٹو: فائل

صنعاء: یمن کے شہر المکلا میں القاعدہ نے جیل پر حملہ کرکے 300 سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے جنوب مشرقی شہر المکلا میں القاعدہ کے جنگجوؤں نے جیل پر حملہ کرکے 300 سے زائد قیدیوں کو فرار کرالیا، فرار ہونے والے قیدیوں میں  القاعدہ کے اہم رہنما خالد بطارفی بھی شامل ہیں جو گزشتہ چار سال سے اس جیل میں قید تھے۔

واضح رہے کہ المکلا پر حوثی باغیوں کا کنٹرول ہے جب کہ یہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کےآباؤاجداد کا آبائی شہر بھی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔