پنجاب بھر میں پتنگ بازی کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت

خالد رشید  پير 6 اپريل 2015
لاہور سمیت صوبے بھر میں پتنگ بازی پر پابندی کے فیصلے پرہر حال میں عملدرآمد کیا جائے گا، چیف سیکریٹری پنجاب۔ فوٹو: فائل

لاہور سمیت صوبے بھر میں پتنگ بازی پر پابندی کے فیصلے پرہر حال میں عملدرآمد کیا جائے گا، چیف سیکریٹری پنجاب۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب بھر میں پتنگ، ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں چھٹی کے ایام میں پتنگ بازی پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لیے پتنگ، ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں پتنگ بازی پر پابندی کے فیصلے پرہر حال میں عملدرآمد کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔