عبید کے ٹو کو سپرنٹینڈنٹ کراچی جیل قتل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 14 اپريل 2015
ملزم عبید کے ٹو کو اے ایس آئی شہباز اور کامل مرتضیٰ قتل کیس میں پہلے ہی شناخت کیا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

ملزم عبید کے ٹو کو اے ایس آئی شہباز اور کامل مرتضیٰ قتل کیس میں پہلے ہی شناخت کیا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈینٹ کراچی جیل امان اللہ نیازی کے قتل میں گرفتار عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو جوڈیشل  ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈینٹ کراچی جیل امان اللہ نیازی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس نے دونوں ملزمان سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کردیا، فاضل جج نے پولیس کو 23 اپریل کو چالان ہیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے عبید کے ٹو اور نادر شاہ کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ عبید کے ٹو کو ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں شناخت کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔