بھائی کا ایان علی سے تعلق ثابت ہوگیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، رحمان ملک

ویب ڈیسک  جمعرات 16 اپريل 2015
بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے اصولوں کے مطابق کر رہے ہیں،رحمان ملک ۔ فوٹو: فائل

بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے اصولوں کے مطابق کر رہے ہیں،رحمان ملک ۔ فوٹو: فائل

اسلا م آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کا ایان علی سے تعلق ثابت ہوگیا تو وہ عوام کے سامنے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں گے۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے معاملے میں گرفتار ماڈل ایان علی سے ان کے بھائی کا تعلق نہیں، اگر کسی نے ثابت کردیا تو وہ عوام کے سامنے استعفیٰ دے کر گھرچلے جائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عمران فاروق قتل کیس میں ملوث افراد کو پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں کبھی کسی قسم کا تحفظ نہیں فراہم کیا گیا،الطاف حسین اب بھی ہمارے اچھے دوست ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوزرداری پارٹی کے نظم و ضبط کے مطابق کام کررہے ہیں، پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، اختلافات سے متعلق افواہیں پارٹی مخالف گروپ پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہی تھیں اب اس کا قیام عمل میں آگیا ہے تو تمام جماعتیں  دھاندلی کے خلاف اپنے پاس موجود شواہد پیش کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔