تحریک انصاف کو 19 اپریل کو شاہراہ پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 16 اپريل 2015
جلسے کے لئے عائشہ منزل پر اسٹیج بنایا جائے گا اور پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان شام 6 بجے جلسہ سے خطاب کریں گے، ذرائع  فوٹو: فائل

جلسے کے لئے عائشہ منزل پر اسٹیج بنایا جائے گا اور پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان شام 6 بجے جلسہ سے خطاب کریں گے، ذرائع فوٹو: فائل

 کراچی: تحریک انصاف کو 19 اپریل کو شاہراہ پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی اجازت کے لئے درخواست ڈی سی سینٹرل آفس میں جمع کرائی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا اور تحریک انصاف 19 اپریل کو شاہراہ پاکستان پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے لئے عائشہ منزل پر اسٹیج بنایا جائے گا اور پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان شام 6 بجے جلسہ سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف نے پہلے عزیز آباد کے جناح گراؤنڈ میں جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں جلسے کے مقام کو تبدیل کرکے شاہراہ پاکستان کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔