لاہور ہائی کورٹ نے سگنل فری کوریڈور منصوبے کو کالعدم قرار دے دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 17 اپريل 2015
ایل ڈی اے فوری طورپرمنصوبے کی جگہوں سے مشینری اٹھائے۔عدالت فوٹو : فائل

ایل ڈی اے فوری طورپرمنصوبے کی جگہوں سے مشینری اٹھائے۔عدالت فوٹو : فائل

لاہور: ہائی کورٹ نے جیل روڈ سگنل فری کوریڈور منصوبے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے منصوبے کی جگہ سے فوری طور پر مشینری ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جسٹس منصورعلی نے جیل روڈ سگنل فری کوریڈورمنصوبے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے منصوبے کو کالعدم اورغیرقانونی قراردے دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے فوری طورپرمنصوبے کی جگہ سے مشینری ہٹائے۔

واضح رہے کہ درخواست گزارکی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایل ڈی اے نے ماحولیاتی آلودگی کاسرٹیفکیٹ حاصل کیےبغیرمنصوبہ شروع کیا لہٰذا متعلقہ افسران کےخلاف کارروائی کی جائے جس پرعدالت کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے بنانا ضلعی حکومت کا کام ہے جبکہ ایل ڈی اے کا کام صرف منصوبوں کی نگرانی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔