اقوام متحدہ کا یمن میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ویب ڈیسک  جمعـء 17 اپريل 2015
 غربت،افلاس، بھوک جیسے مسائل جنگ کے بعد دو گنے ہوگئے ہیں، بان کی مون ۔فوٹو: فائل

غربت،افلاس، بھوک جیسے مسائل جنگ کے بعد دو گنے ہوگئے ہیں، بان کی مون ۔فوٹو: فائل

واشنگٹن: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں تمام فریقین سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا ملک یمن پہلے ہی مسائل کا شکار تھا اور حالیہ جنگ نے بنیادی ضروریات زندگی کا حصول بھی دشوار بنادیا ہے۔ غربت، افلاس، بھوک جیسے مسائل جنگ کے بعد دو گنے ہوگئے ہیں۔

بان کی مون نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے  یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ یمن میں بحران سیاسی بنیادوں پر حل ہوسکتا ہے اور اس سیاسی عمل کے لئے میں یمن کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے سے نکالنے کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کاقوام متحدہ  سفارتی عمل کی حامی اور جنگ کے تباہ کن اثرات سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔