امریکا نے ایک ساتھ حملہ کرنے والے ڈرونز کی تیاری شروع کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 17 اپريل 2015
امریکی بحریہ ان جدید ڈرونز کو آئندہ سال متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، فوٹو:فائل

امریکی بحریہ ان جدید ڈرونز کو آئندہ سال متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، فوٹو:فائل

واشنگٹن: امریکا نے عام ڈرونز کے بعد اب ایک ساتھ  حملہ کرنے والے ڈرونز کی تیاری شروع کردی ہے جنہیں ایک توپ کی مدد سے چلایا جاسکے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے’’لوکسٹ‘‘ یا ’’ٹڈی دل‘‘ نامی ان ڈرونز میں ایک دوسرے سے علیحدہ اڑنے اور اکٹھے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہوگی، یہ جدید ڈرونز جب فضا میں ہوں گے تو اپنے پر لپیٹ کر ایک فارمیشن میں پرواز کرسکیں گے اور چھوٹے ہونے کے باعث ان ڈرونز کو طیارے،بحری جہاز یا گاڑی سے بھی چلایا جاسکے گا۔

نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز کے مشنز کو ری پروگرام کیا جاسکے گا تاہم ہر مشن کی نگرانی انسان ہی کریں گے جب کہ امریکی بحریہ آئندہ سال ان ڈرونز کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔