عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک  جمعـء 17 اپريل 2015
اوپیک کے مطابق تیل کی پیداواربڑھ کر 8 لاکھ 10 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی، فوٹو:فائل

اوپیک کے مطابق تیل کی پیداواربڑھ کر 8 لاکھ 10 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی، فوٹو:فائل

نیویارک: یمن میں جاری لڑائی کے اثرات عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر بھی اثرانداز ہونا شروع ہوگئے ہیں جہاں تیل کی قیمت 66 سینٹ اضافے کے ساتھ 64 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیل کی پیداوار میں معمولی اضافے کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں برنٹ کروڈ آئل کی قیمت 66 سینٹ اضافے کے بعد 63.98 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو کہ اس سال کی سب سے زیادہ قیمت ہے جب کہ سال کے آغاز پرتیل کی قیمت 62 ڈالر فی بیرل تھی۔

عالمی تجزیہ نگار فل فلائن کا کہنا ہے کہ یمن میں بڑی آئل فیکٹری کے القاعدہ کے کنٹرول میں آنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں ڈٓالر کی قیمت میں معمولی کمی بھی تیل کے اضافے کا باعث بنی ہے۔

دوسری جانب اوپیک کے مطابق تیل کی پیداواربڑھ کر 8 لاکھ 10 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی جس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔