عراق میں امریکی قونصل خانے اور بغداد میں بم دھماکے، 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 اپريل 2015
امریکی حکومت کے ترجمان نے قونصلیٹ کےقریب دھماکے میں قونصل خانے کے عملے کے زخمی ہونے کی تردید کردی، فوٹو:فائل

امریکی حکومت کے ترجمان نے قونصلیٹ کےقریب دھماکے میں قونصل خانے کے عملے کے زخمی ہونے کی تردید کردی، فوٹو:فائل

بغداد: عراق کے دارالحکومت اور اربل شہر میں امریکی قونصل کے قریب 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد میں کاربم دھماکے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق پہلا دھماکا جنوبی علاقے ہے العمل کے قریب واقع سپر مارکیٹ جب کہ دوسرا مشرقی ضلع الحبیبیہ میں ہوا۔

عراق میں دوسرا دھماکا  کردوں کے زیر کنٹرول علاقے اربل میں امریکی قونصلیٹ کے قریب بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ شہر کے میئر جلال حبیب کا ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھماکوں کے خودکش یا ریمورٹ کنٹرول ہونے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ادھرامریکی حکومت کے ترجمان نے دھماکوں کے نتیجے میں امریکی قونصلیٹ کے کسی ملازم یا افسر کے زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔