سنی لیون سے موازنہ کرنے پر راکھی ساونت آگ بگولا ہوگئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 17 اپريل 2015
سنی لیون کی بجائے ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں جینیفر لیوپز اور میڈونا سے میرا موازنہ کیا جائے،راکھی  فوٹو:فائل

سنی لیون کی بجائے ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں جینیفر لیوپز اور میڈونا سے میرا موازنہ کیا جائے،راکھی فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری سے شہرت رکھنے والی اداکارہ راکھی ساونت خود کا سنی لیون سے موزانہ کرنے پرآگ بگولہ ہوگئیں۔

راکھی ساونت خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اور ایک تقریب میں جب ان کا موازنہ اداکارہ سنی لیون سے کیا گیا تو وہ ںہ صرف  آگ بگولا ہوئیں بلکہ خود کو صف اول کی اداکارہ خطاب بھی دے ڈالا، راکھی کا کہنا تھا کہ ان کا موازنہ  سنی لیون  کی بجائے  ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں جینیفر لیوپز اور میڈونا سے کیا جائے۔

موصوفہ نے تعریفوں کے قصیدے  یہیں نہیں ختم کئے  بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ کر ان کا کہنا تھا کہ   ڈانس، ریئلٹی شوزاوراداکارانہ صلاحیتوں سے لوگوں کا دل جیتنا میری مقبولیت کی وجہ ہے نہ کہ کسی اداکارہ کی طرح فحش فلموں میں کام کرکے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔