یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات میں مزید 4.50 روپے اضافے کا امکان

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 18 اپريل 2015
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 66 سینٹ اضافے کے ساتھ 64 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے فوٹو: فائل

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 66 سینٹ اضافے کے ساتھ 64 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے فوٹو: فائل

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یکم مئی سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 2 سے ساڑھے4 روپے تک فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

وزارت پٹرولیم حکام نے بتایاکہ یمن میں جاری لڑائی کے اثرات عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 66 سینٹ اضافے کے ساتھ 64 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جو اس سال کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔