تنزانیہ میں سونے کی کان گرنے سے 19 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 اپريل 2015
کان گرنے کا واقعہ تنزانیہ کے کہاما ڈسٹرک میں پیش آیا۔  فوٹو: فائل

کان گرنے کا واقعہ تنزانیہ کے کہاما ڈسٹرک میں پیش آیا۔ فوٹو: فائل

ڈوڈومہ: تنزانیہ میں سونے کی کان گر جانے کے باعث 19 افراد دب کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کہاما ڈسٹرکٹ میں سونے کی کان میں کام کرنے والے مزودر اچانک کان گرجانے کے باعث ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے، مقامی پولیس نے 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام مزدوروں کی لاشیں نکال لیں گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تنزانیہ سونے کے ذخائر رکھنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے تاہم غیر قانونی طور پر سونا اسمگل کئے جانے اور مزادوروں کی حفاظت کے لئے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث آئے روز حادثات میں جانی نقصان ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔