افغانستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں وزیراعظم نوازشریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 اپريل 2015
خطے سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھیں گے، وزیر اعظم نواز شریف  فوٹو: فائل

خطے سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھیں گے، وزیر اعظم نواز شریف فوٹو: فائل

اسلا آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے میں جانی نقصان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کا خون بہانا ناقابل برداشت ہے،ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مربوط کوششیں کر رہے ہیں، پاکستان نے مربوط حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے، دہشت گردی دونوں ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے اس لیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ افغان صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔