فیصل آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بڑی مقدارمیں دھماکا خیزمواد برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 اپريل 2015
دھماکہ خیز مواد 25 سے 30 ڈرموں میں رکھا گیا تھا،پولیس,فوٹو فائل

دھماکہ خیز مواد 25 سے 30 ڈرموں میں رکھا گیا تھا،پولیس,فوٹو فائل

فیصل آباد: پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مکوانہ میں پولیس نے مصدقہ اطلاعات پر ایک مکان پر چھاپہ مارا تو تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں دھماکہ  خیز مواد بر آمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد 25 سے 30 ڈرموں میں رکھا گیا تھا جبکہ کاروائی کے دوران ایک ملزم بھی گرفتار کرلیا جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔