امریکا میں ٹی وی میزبان نے مشعل اوباما کو بندریا سے تشبیہ دے دی

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 اپريل 2015
ٹی وی میزبان نے امریکی صدر باراک اوباما سے اپنے بیان پر معذرت کی ہے۔ فوٹو: فائل

ٹی وی میزبان نے امریکی صدر باراک اوباما سے اپنے بیان پر معذرت کی ہے۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: کسی بڑی اور عالمی شخصیت کے بارے میں لائیو ٹی وی پر کہے گئے الفاط آگ کی جنگل کی طرح پھیل جاتے ہیں اور جو مدتوں لوگوں کے ذہنوں سے نہیں نکلتے ایسا ہی کچھ ہوا امریکی خاتون اول مشعل اوباما کے ساتھ جسے ایک ٹی وی اینکر نے بندریا سے تشبیہ دے دی بس پھر کیا تھا یہ الفاظ منٹوں مین دنیا بھر کی ویب سائٹ کا حصہ بن گئے۔

امریکی نشریاتی ادارے یونی ویژن نیٹ ورک کے میزبان روڈنر فیگیورا کو اس وقت نوکری سے نکال دیا گیا جب انہوں نے مشعل اوباما کے بارے میں تعصبانہ کلمات ادا کرتے ہوئے انہیں ہالی ووڈ فلم ’’پلانٹ آف دی ایپس‘‘  کا ایک کردار قرار دیا۔

بعد ازاں یونی ویژن کے ترجمان نے روڈنر فیگیورا کی جانب سے جاری بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا بیان یونی ویژن کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتا۔ دوسری جانب ٹی وی میزبان نے امریکی صدر باراک اوباما کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے اپنے بیان پرشرمندگی اور معذرت کی جب کہ وائٹ ہاوس نے اس صورتحال پر کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔