ترقیاتی بجٹ میں گرین لائن بس کیلیے 2.6ارب رکھنے کافیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 19 اپريل 2015
پروجیکٹ کے لیے حکومت نے جاپان سے فنڈز حاصل کرنے کے لیے بھی رجوع کیا ہے۔ فوٹو : اے پی پی

پروجیکٹ کے لیے حکومت نے جاپان سے فنڈز حاصل کرنے کے لیے بھی رجوع کیا ہے۔ فوٹو : اے پی پی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ (پی ایس ڈی پی) میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم پروجیکٹ کے لیے 2 ارب 60کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ کراچی گرین لائن بس سسٹم پروجیکٹ کے لیے حکومت نے جاپانی حکومت سے فنڈز حاصل کرنے کے لیے رجوع کیا ہے اور جنوری 2015 کے وسط میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ جاپان کے دوران جاپانی حکام سے کہا تھا کہ گرین لائن بس پروجیکٹ کراچی کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک جاپان کو اس معاملے پر باضابطہ طور پر کوئی درخواست نہیں کی گئی ہے البتہ جاپانی حکام کے ساتھ میٹنگز میں معاملہ اٹھایا گیا ہے اور اب آئندہ بجٹ میں اس منصوبے کے لیے 2 ارب 60کروڑ روپے کے لگ بھگ فنڈز بھی مختص کیے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔