ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ ٹیم کا خراب کھیل ہے، انضمام

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 19 اپريل 2015
پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور سب کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،انضمام الحق۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور سب کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،انضمام الحق۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سابق کپتان انضمام الحق نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کو ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ قرار دے دیا، وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور سب کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہم 16 برس بعد بنگلہ دیش سے بھی ہار گئے۔

اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہماری کرکٹ کہاں جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں لازمی طور پر اب اگلا ورلڈ کپ جیتنے کو ہدف قرار دینا چاہیے کیونکہ تب تک ہمیں یہ میگا ایونٹ جیتے ہوئے 27 برس بیت چکے ہوں گے۔ انضمام نے کہا کہ چونکہ ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہورہی اس لیے نئے آنے والے نوجوانوں کو ٹاپ لیول پر سیٹ ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔