پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کا ضابطہ اخلاق طے

آن لائن  اتوار 19 اپريل 2015
لاہور میں رینجرز کو تعینات کیا جائے، تحریک انصاف کا صوبائی الیکشن کمیشن اور کورکمانڈر کو خط فوٹو: فائل

لاہور میں رینجرز کو تعینات کیا جائے، تحریک انصاف کا صوبائی الیکشن کمیشن اور کورکمانڈر کو خط فوٹو: فائل

لاہور: الیکشن کمشنر پنجاب عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کا ضابطہ اخلاق وضع کردیا گیا، اجلاس میں طے پایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، انتخابات میں لاہور سے60اسکولوں کے اساتذہ الیکشن ڈیوٹی انجام دیں گے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں رینجرز بلانے کا مطالبہ کردیا ہے، پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے صوبائی الیکشن کمیشن، کورکمانڈر لاہور اور سٹیشن کمانڈر لاہور کے نام اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 2013ء کے تمام انتخابات میں بھی کنٹونمنٹ کے حلقہ میں دھاندلی کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔