خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سےجھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 19 اپريل 2015
جھڑپ وادی تیراہ کے علاقے نیرے بابا میں ہوئی  فوٹو:فائل

جھڑپ وادی تیراہ کے علاقے نیرے بابا میں ہوئی فوٹو:فائل

خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے نرے بابا میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی طرح خیبر ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک درجنوں دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔