ایشوریہ اور سونم کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں جلوے بکھیریں گی 

ویب ڈیسک  اتوار 19 اپريل 2015
ایشوریہ رائے اور سونم کپور اس سے قبل بھی کانز فلمی میلے میں جلوے بکھیر چکی ہیں فوٹو: فائل

ایشوریہ رائے اور سونم کپور اس سے قبل بھی کانز فلمی میلے میں جلوے بکھیر چکی ہیں فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور سونم کپور رواں برس بھی فرانس میں منعقد ہونے والے کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی رونق بڑھائیں گی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی کاسمیٹک کمپنی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر تصدیق کی ہے کہ فرانس کے بین الاقوامی سالانہ فلمی میلہ کانز فلم فیسٹیول 13 مئی سے 24 مئی تک جاری رہے گا جس میں بالی ووڈ اداکارہ اور سپر ماڈل ایشوریہ رائے بچن اور سونم کپوران کی مصنوعات کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر جلوہ افروز ہوں گی۔

واضح رہے کہ ایشوریہ رائے اور سونم کپور اس سے قبل بھی اس بین الاقوامی فلمی میلے میں جلوے بکھیر چکی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔