ہالی ووڈ اداکارہ کا 76 برس پرانا لباس ایک لاکھ 37 ہزار ڈالر میں نیلام

ویب ڈیسک  اتوار 19 اپريل 2015
ویوین لی کے لباس کی نیلامی کیلیفورنیا میں ہوئی فوٹو: فائل

ویوین لی کے لباس کی نیلامی کیلیفورنیا میں ہوئی فوٹو: فائل

کیلفورنیا: 76 برس قبل ہالی ووڈ اداکارہ ویوین لی کا زیب تن کیا ہوا لباس ایک لاکھ 37 ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق  امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مشہور شخصیات کی زیر استعمال اشیا نیلام کرنے والے ادارے ہیرٹیج آکشنز کے زیر اہتمام نیلامی میں 150 اشیا فروخت کے لئے پیش کی گئیں جن میں ماضی کی معروف اداکارہ ووین لی کا زیب تن کیا ہوا لباس بھی شامل تھا ، یہ لباس انہوں نے 1939 میں ریلیز ہونے والی فلم گون وِد دا ونڈ‘  میں زیب تن کیا تھا۔

سرمئی جیکٹ اور اسکرٹ پر مشتمل اس لباس کو اس کے مالک نے صرف 20 ڈالر میں خریدا تھا تاہم کئی عشروں کے بعد یہ ایک لاکھ 37 ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہوا ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت ایک کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے تاہم اس لباس کو خرینے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔