یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان

ویب ڈیسک  پير 20 اپريل 2015
ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7.20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، 
فوٹو:فائل

ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7.20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، فوٹو:فائل

اسلام آباد: یکم مئی سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم مئی سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں 1.67 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.21 روپے کمی کا امکان ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7.20 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 1.60 جب کہ لائٹ ڈیزل 2.35 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔