رینجرز کی کراچی کے شہریوں کو شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھنے کی ہدایت

ویب ڈیسک  پير 20 اپريل 2015
قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں امن وامان کے قیام کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں،ترجمان، فوٹو:فائل

قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں امن وامان کے قیام کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں،ترجمان، فوٹو:فائل

 کراچی: ترجمان رینجرز کی جانب سے شہریوں کو ہر وقت شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے شہری شناختی کارڈ ہر وقت اپنے پاس رکھیں،شناختی کارڈ کی کاپی قابل قبول نہیں ہوگی اور اگر کسی کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوگا تو اسے حراست میں لے لیا جائے گاجب کہ شناخت ثابت نہ ہونے تک اسے حراست میں ہی رکھا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں امن وامان کے قیام کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں لہٰذا شہری بھی اس میں سکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔